Express News:
2025-06-06@03:32:59 GMT

کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

راولپنڈی:

اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔

مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے خارج، توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوا لیا ہے۔

بعد ازاں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی حقیقت ہے، انہیں مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے۔ اس وقت پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے بہت زیادہ ہیں، اور ان کی بنیادی وجہ رابطوں کا نہ ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے خود رابطہ ختم کر کے نقصان اٹھایا، پارٹی میں کچھ لوگ کہتے ہیں جن کا رابطہ ہے اُنہیں نکال دیا جائے۔ بھائی جن کا رابطہ ہے وہی تو عقل کی بات کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ ذاتی مفاد کے لیے رابطے استعمال کرتے ہیں، اُن کی مذمت ہونی چاہیے۔ اگر محمد زبیر کے رابطے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے نہیں بلکہ سیاسی حکمت عملی سے باہر آئیں گے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا
  • سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم
  • فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
  • فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج؛ جج کے ساتھ دلچسپ مکالمہ
  • فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے خارج ، درخواست بھی نمٹا دی گئی
  • فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے خارج، توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
  • کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم