سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے(وزیراعظم)
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، شہباز شریف
بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے ،اجلاس میں گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کے لئے پانی کے ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے اور پانی کے موثر استعمال کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کردی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثنااللہ ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شہباز شریف وفاقی وزیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کرنے کی کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025
یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔
واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔
ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف