سٹی 42: نیویارک میں پارلیمانی وفد کے سربراہ   بلاول بھٹو نے  نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہی
نے اپنی  نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مارگرائے،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کو مستردکیا،
بھارت نے بغیرتحقیقات پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ، بھارتی حارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا ، بھارت نے پاکستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ،  بھارت نے پاکستان پر حملوں میں مساجد کو نشانہ بنایا ،: بھارت نے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ، پاکستان نے انہی طیاروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے بمباری کی ،   بھارت نے میزائل داغے جس پر پاکستان نے جواب دیا ،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،مذاکرات ہی امن کا واحدراستہ ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی ہے،میری والدہ بے نظیربھٹوکو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا،امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے سیز فائر کے لیے کردار ادا کیا ،امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے امن کے لیے پہلا قدم اٹھایا جسے سراہتے ہیں  ، سیز فائر سے پہلے دنیا کا امن خطرے میں تھا ، دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر آگیں تھیں ، ہم نے دیکھا حالیہ گشیدگی کتنی تیزی سے آگے بڑھی ،: آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو حالات درست کرنے کے لیے موقع نہیں ملے گا ،پانی کو بطورہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے،کوئی مہذب ملک پانی کی بندش کی حمایت نہیں کرتا،پانی کو بطورہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے،کوئی مہذب ملک پانی کی بندش کی حمایت نہیں کرتا،صورتحال بگڑے سے پہلے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا چاہے ،  پاک بھارت کی موجودہ صورتحال کا حل صرف ڈائیلاگ ہے ،  پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے ،  پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں ،دنیا سے پوچھتا ہوں کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا کیا جائے ، دنیا کے کسی بھی ملک کی واٹر سپلائی بند کردی جائے تو کیا رد عمل ہوگا ، پاکستان اپنے آبی حقوق کا عالمی سطح پر موثر دفاع کرے گا ، کشمیر کی خصوصی  حیثیت کا خاتمہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ، دہشت گردی کا بہانہ بنا کر کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہے ،

 مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل جس طرح فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کررہا ہے وہ ہی مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے ،مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نتین یاہو کی کاپی ہے ،  بلین عوام کی قسمت کا فیصلہ غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے ، بھارت کی جانب سے پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،فیٹف نےپاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق کی،دہشت گردی کے مسئلے کا حل بین الاقوامی تعاون میں ہے،بھارت کو مذاکرات کیلئے ماحول پیداکرنا ہوگا،پاکستان مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے،
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  بھارت کی جانب سے پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بھارت کی آبی جارحیت خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، کشمیر کا قصائی اب انڈس ویلی کی تہذہب کا قصائی بن چکا ہے ،مودی سرکار نے بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کے مرکز میں لاکھڑا کیا ہے ،دہشت گردی جغرافیائی  سیاست سے بالا تر چیلنج ہے ،بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن شرائط پر نہیں ،مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہی ، مودی کی پالیساں بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہیں ،غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ میں فیصلے دینگے تو دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی ،  مودی کی حکمرانی نے بھارت میں اقلیتوں کی حالت خراب کردی ہے ، جنگ بندی کے بعد پاکستان امن کا خواہاں جبکہ بھارت اشتعال انگیز بیان دینے میں مصروف ہے ، مودی کی بربریت نے خطے میں نفرت اور خون خرابے کا بازار گرم کر رکھا ہے ،

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارت نے پاکستان بھارت کی جانب سے کو نشانہ بنایا بین الاقوامی کی خلاف ورزی پاکستان نے بلاول بھٹو

پڑھیں:

افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان

کراچی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ 2 میں جھوٹے گواہ پیش کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے، جھوٹے گواہ کی سزا سات سال قید ہے، کمرہ عدالت میں میڈیا کے جو تین چار لوگ آتے ہیں انہیں بولنے کی اجازت ہی نہیں۔

علیمہ خان ںے کہا کہ بانی کو بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی، بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملٹری ٹرائل چل رہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، افغانوں کو دھکے دے کر نکالا گیا یے، دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے فوجی، پولیس والے اور عام لوگ مارے جارہے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کے پی کے سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھیں، تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں، وہ قانونی طریقے سے عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرینگے، ہمارا میڈیٹ چوری کیا گیا پارٹی کو دبایا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ کامن ویلتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں الیکشن چوری کیا گیا، پاکستان میں ووٹ چوری کی سزا آرٹیکل چھ ہے، 26ویں ترمیم کرکے عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس ریکارڈ پر ہے، جو ججز سچ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قوم کے ہیرو ہیں، ملک میں عاصم لاء چل رہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، کے پی میں امن قیام کرنا اور گورننس ٹھیک کرنا ضروری ہے، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے پشاور میں فوری جلسہ کریں سب کو بلائیں، یہ حکومت ناجائز حکومت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان