اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں
ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اب میں پیٹرن ان چیف ہوں؛ بانی نے خود کو بالائے آئین عہدہ پر ترقی دے لی
بلاول بھٹو نے انہیں آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی معتبر تحقیقات یا ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنا نہایت سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے،انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر یکطرفہ فوجی حملوں، ہلاکتوں اور زخمیوں، شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی،انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو من مانی طور پر معطل کرنے، اور بھارت کی مسلسل جارحانہ روش کی شدید مذمت کی ،بھارتی جارحانہ روش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے نازک اسٹریٹجک توازن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز
پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کے ذمہ دارانہ اور پُرامن رویے پر زور دیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ بھارت خطے میں یکطرفہ حملوں کو "نیا معمول" بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے ایٹمی خطے جیسے جنوبی ایشیا میں نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہو رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں
مغلپورہ انڈر پاس؛ موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ، ایک شخص جاں بحق
پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا پُرامن حل، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے
انہوں نے فرانس سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی، اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے کردار ادا کرے۔
جدید سائنسی معاشروں میں دینی جماعتوں کا مستقبل ؟
اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔فرانسیسی مستقل مندوب نے تحمل، مکالمے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔وفد میں شامل اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات اقوام متحدہ میں فرانس کے پاکستانی اعلی ہے انہوں نے بلاول بھٹو پاکستان کے کہ پاکستان بھارت کی نے بھارت زور دیا کیا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer