دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش نصیب پاکستانی قرعہ اندازی کے ذریعے پاکستان کے ریٹرن ٹکٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے:انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے اس کامیاب مہم پر پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:“قانونی ترسیلاتِ زر نہ صرف ایک مالی عمل ہے بلکہ حب الوطنی کا عملی اظہار ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے جس جذبے سے اس مہم کو اپنایا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔”اسی موقع پر چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے کہا:“انڈیکس ایکسچینج پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو ملک و قوم کے لیے فائدہ مند ہو، اور قانونی ذرائع سے ترسیلات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی اس قومی مہم کےمعترف نکلے “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” مہم کو ایک مؤثر، قومی شعور بیدار کرنے والا اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم ہنڈی اور حوالہ جیسے غیر قانونی ذرائع کے خلاف ایک مثبت اور پُراثر قدم ہے۔ ہر محبِ وطن شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے پرچم سے محبت کا عملی اظہار کرتے ہوئے، اس مہم کا حصہ بنے اور قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کو فروغ دے۔یہ مہم 5 جون 2025 تک جاری رہے گی، اور اس دوران تمام قانونی ترسیل کنندگان کو پاکستانی پرچم دیا جائے گا، جو اگلی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے اہل ہوں گے۔“اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” نہ صرف ایک سلوگن ہے، بلکہ یہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی آواز بن چکا ہے — جو وطن سے محبت، شفاف مالی ذرائع، اور قومی قومی فلاح کے عزم کی عملی تصویر پیش کر رہا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی انڈیکس ایکسچینج کے لیے

پڑھیں:

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو  نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں

ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی،  ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اب میں پیٹرن ان چیف ہوں؛ بانی نے خود کو  بالائے آئین عہدہ پر ترقی دے لی

بلاول بھٹو نے انہیں آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی معتبر تحقیقات یا ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنا نہایت سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے،انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر یکطرفہ فوجی حملوں، ہلاکتوں اور زخمیوں، شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی،انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو من مانی طور پر معطل کرنے، اور بھارت کی مسلسل جارحانہ روش کی شدید مذمت کی  ،بھارتی جارحانہ روش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے نازک اسٹریٹجک توازن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز

پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کے ذمہ دارانہ اور پُرامن رویے پر زور دیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ بھارت خطے میں یکطرفہ حملوں کو "نیا معمول" بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے ایٹمی خطے جیسے جنوبی ایشیا میں نہایت سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہو رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں 

مغلپورہ انڈر پاس؛ موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ، ایک شخص جاں بحق

پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا پُرامن حل، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے

انہوں نے فرانس سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی، اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے کردار ادا کرے۔

جدید سائنسی معاشروں میں دینی جماعتوں کا مستقبل  ؟ 

اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔فرانسیسی مستقل مندوب نے تحمل، مکالمے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔وفد میں شامل اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے دن  کاروبار کی بلند ترین سطح پر
  • اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
  • عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، ریفرنس کی تفصیلات طلب
  • اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
  • اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • ایرانی پولیس 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا
  • ایرانی پولیس نے 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز سے آزاد کرا لیا