Express News:
2025-11-03@07:26:09 GMT

آئی جی ایف سی بلوچستان کا بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ نوجوانوں کے جذبے اور وطن سے محبت کو آئی جی ایف سی نے بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اپنے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

کالج انتظامیہ اور طلبا نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی جی ایف سی بلوچستان

پڑھیں:

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 

ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش  کیا گیا ہے۔

بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افرادلاپتہ، لاشیں برآمد،اسپتال منتقل
  • تربت: بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
  • حکمران طبقے کے اقدامات نوجوانوں میں مایوسی پھیلارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن