خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر پاک افغان مقامی جرگہ، باہمی تعاون اور خیرسگالی کی جانب اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
خرلاچی بارڈر ٹرمینل، کرم (KBT) پر پاک فوج کے تعاون سے پاک افغان سرحدی جرگہ منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خیرسگالی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس جرگے میں دونوں ممالک کے عمائدین، مشران اور تاجروں نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان وفد نے خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر قائم پاک افغان بھائی چارہ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس اسپتال کو افغان شہریوں کے لیے پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی ایک بہترین مثال قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خیرسگالی اور عملی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
جرگے کے شرکا نے تجارت، صحت اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
ویب ڈیسک:طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا، پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاہم دوطرفہ تجارت کیلئے یہ بدستور بند ہی رہے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کیلئے پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست