اسپین کا فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگانے کے ساتھ دفاعی تجارت معطل کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جانے والے ہتھیار بردار جہازوں اور طیاروں کو اسپین کی بندرگاہوں اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیراعظم سانچیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک افراد کے اسپین داخلے پر پابندی لگائی جائے گی جبکہ اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
اس فیصلے کے بعد اسپین اور اسرائیل کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوگیا ہے اور اسپین نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے اسپین کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کے دو وزیروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بیلجیئم نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرتے ہوئے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جن میں اسرائیلی پروازوں پر پابندی اور غیر قانونی بستیوں سے مصنوعات کی درآمد پر مکمل روک شامل ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کوکٹہرے میںلانااور صہیونی جارحیت روکنے کے اقدامات نہ کئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی: وزیر اعظم شہبازشریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا: وزیر اعظم شہباز شریفنے کہاہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر بھرپور سفارتی حمایت فراہم کرے گا، دوحہ سمٹ نے واضح پیغام دیا کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، یواین سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کروائے، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے، غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔