نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
TEL AVIV:
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ شہر کے باشندوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے پر اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے دو دن میں 50 دہشت گرد ٹاورز کو تباہ کیا ہے، اور یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہے۔ غزہ شہر میں زمینی کارروائی کو مزید شدت دی جائے گی۔ میں مقامی لوگوں کو صاف صاف کہتا ہوں کہ آپ کو وارننگ دی جا چکی ہے ابھی نکلیں۔
עדכון חשוב >> pic.
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ہوا کے طوفان کی مانند بمباری شروع کر دی ہے جسے انہوں نے زبردست طوفان قرار دیا ہے، اور حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تمام یرغمالیوں کو آزاد نہ کیا اور ہتھیار نہ ڈالے تو یہ علاقہ مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔
اسرائیلی دفاعی وزیر اسرائیل کاتز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج غزہ شہر کے آسمانوں پر زبردست طوفان آئے گا اور دہشت گرد ٹاورز کی چھتیں ہل جائیں گی۔
کاتز نے مزید کہا کہ یہ حماس کے قاتلوں اور زبردستی کرنے والوں کے لیے آخری وارننگ ہے یرغمالیوں کو آزاد کرو یا غزہ کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج نے دو روز قبل غزہ شہر کے ایک 12 منزلہ بلاک کو تباہ کر دیا تھا جہاں بے گھر خاندان مقیم تھے، تین گھنٹے قبل ہی فوج نے وہاں موجود افراد کو اور آس پاس ہزاروں خیموں میں مقیم لوگوں کو نکلنے کی ہدایت دی تھی۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت کو حماس نے اپنے دہشت گردوں کے لیے آپریشنز کی منصوبہ بندی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا تھا اور وہیں سے حملے کی تیاری کی جاتی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوج نے
پڑھیں:
جس کے پاس موبائل فون ہے، وہ اسرائیل کا ایک ’ٹکڑا‘ اٹھائے ہوئے ہے، نیتن یاہو
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جس کسی کے ہاتھ میں بھی موبائل فون ہے، وہ اسرائیل کا ایک ’ٹکڑا‘ رکھتا ہے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ جو بھی موبائل فون کا مالک ہے وہ بنیادی طور پر اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا اٹھائے ہوئے ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ادویات، غذائیں بنانے کی صلاحیت کی پوری دنیا معترف ہے، بہت سی قیمتی دوائیں اور غذائیں اسرائیل تیار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بعض ملکوں نے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے، تو کیا اس سے یہ سب بند ہوجائے گا؟، اسرائیل انٹیلی جنس کی صلاحیت کی طرح ہتھیار بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسرائیل تنہا ہوگیا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، اسرائیل اس ’محاصرے‘ کو توڑنے کی طاقت رکھتا ہے، ہم ہتھیار خود بنانے میں بھی ماہر ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ مغرب میں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس محاصرے سے نہیں نکل سکتے تو جان لیں کہ ہم اس سے نکل کر دکھائیں گے۔
حالیہ برسوں میں اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کمپنی پیگاسس پر غیر ملکی رہنماؤں کی جاسوسی کے الزامات بار بار لگتے رہے ہیں۔
تل ابیب نے لبنان میں پیجر فونز پر حملوں کی ایک لہر بھی شروع کی، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ اسرائیلی فوج مواصلاتی صنعت میں بھی ملوث رہی ہے۔
Post Views: 4