ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: کیشورن والکاٹ نے پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کوئی میڈل حاصل نہ کر سکے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 88.16 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
والکاٹ اس سے قبل لندن اولمپکس 2012 میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، لیکن عالمی مقابلوں میں یہ ان کا پہلا تمغہ ہے۔ 32 سالہ ایتھلیٹ نے اس کامیابی کے ساتھ اپنی دیرینہ خواہش پوری کرلی۔
گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز، جو 2 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، اس بار دوسرے نمبر پر آئے اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ تیسری پوزیشن امریکا کے تھامپسن نے حاصل کی، جنہوں نے مشکل موسمی حالات کے باوجود کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
بھارت کے سچن یادیو نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 80.
بارش اور تیز ہوا کے باعث جیولن تھرو کے کھلاڑیوں کو مشکل حالات کا سامنا رہا، تاہم آخری راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں میں والکاٹ، پیٹرز، تھامپسن، یادیو اور ویبر شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے آئوٹ ،دوسرے رائونڈ میں باہرہوگئے
ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔
یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔
Post Views: 5