اغوا کے ساڑھے 3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کیچ سے رواں سال 4 جون کو اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی ساڑھے 3 ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
ضلعی انتظامیہ کے مطابق محمد حنیف نورزئی کو تحصیل تمپ میں چھوڑا گیا، جہاں سے انہیں تُربت منتقل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی صحت تسلی بخش ہے۔
Assistant Commissioner Recovered After Abduction in Balochistan
Assistant Commissioner Muhammad Hanif Noorzai, abducted over three months ago from Kech district, Balochistan, has been safely recovered.
— Farhan Khan (@TheFarhanAKhan) September 17, 2025
محمد حنیف نورزئی کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی رہائی کسی تاوان یا کسی اور مطالبے کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:خاران میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 4 اغوا
واقعے کے بعد مغوی کے اہل خانہ اور حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری تھیں، جو اب رنگ لے آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر کیچ اغوا بلوچستان تحصیل تمپ محمد حنیف نورزئی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر کیچ اغوا بلوچستان تحصیل تمپ محمد حنیف نورزئی محمد حنیف نورزئی
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی