بلوچستان: اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ’’پیپلز مینارٹی کارڈ‘‘ کے اجراء کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے "پیپلز مینارٹی کارڈ" کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے رواں مالی سال مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔
ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال "مینارٹی انڈومنٹ فنڈ" کے تحت پروگرام کا بجٹ ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا، پیپلز مینارٹی کارڈ کے ذریعے اقلیتوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور کاروبار میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی بہبود حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کے لئے معاونت کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، مینارٹی انڈومنٹ فنڈ کے شفاف اور مؤثر استعمال کیلئے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا جائے گا، اقلیتی رہنماؤں کی مشاورت سے پروگرام کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے پولیس نے چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کیا: جسٹس محسن اختر
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز مینارٹی کارڈ بلوچستان میں سماجی مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عملی مظہر ثابت ہوگا، بلوچستان میں اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی سے صوبے کی مجموعی سماجی ہم آہنگی مزید مستحکم ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیپلز مینارٹی کارڈ بلوچستان میں اقلیتوں کی کا فیصلہ
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :