پشاور (نیوز ڈیسک) وزیرستان کے پُرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے سماجی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے فرنٹیئر کور اور قبائلی عمائدین کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جرگے کے دوران سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین نے انٹرنیٹ کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، طبی مرکز کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم مطالبات پیش کیے۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے، جس سے مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ اسی طرح زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، جس سے آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

خانکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل کلینک بھی تعمیر کر لیا گیا ہے جہاں مقامی افراد کو ادویات، ابتدائی طبی امداد اور بنیادی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

علاقے کے عوام نے فرنٹیئر کور کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں سے فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان اعتماد اور تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کو تسلسل کے ساتھ کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کور کمانڈر پشاور کی ون آن ون ملاقات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی جس میں صوبائی سیکیورٹی اور امن و امان کے امور زیر بحث آئے۔ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی جبکہ نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ون ٹو ون ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کور کمانڈر پشاور کی ون آن ون ملاقات
  • اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے، یورپی یونین کا مطالبہ
  • یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ 2026 کیلئے منظور، ترقیاتی اخراجات میں اضافہ
  • پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، متعدد شاہراہوں کی بحالی مکمل
  • وزیرستان میں فرنٹیئر کور کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل
  • دنیا بھر میں 28 نئے ’کاربن بم‘ منصوبے جاری، ماحولیاتی بحران میں خطرناک اضافہ
  • خیبر پختونخوا :بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد
  • بالاکوٹ ہائیڈرو پاور منصوبے نے دریا کی بندش مکمل کرلی ، مرکزی تعمیراتی مرحلے میں داخل
  • بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل