اوکاڑہ میں "پنجاب دھی رانی پروگرام" کے تحت 150 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تھے، اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں "دھی رانی پروگرام" کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی، مہمان خصوصی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں میں 2 لاکھ روپے فی کس سلامی دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ اِن بیٹیوں کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھ کر دلی خوشی ملی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ مشن یونہی جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قوم کی بیٹی ہی قوم کا درد محسوس کر سکتی ہے، آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام بیٹیوں کیلئے تحائف بھیجے اور اِن کے گھر آباد کئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :