City 42:
2025-11-03@12:39:29 GMT

بلوچستان پاکستان کا امیر ترین سوبہ بنے گا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

سٹی42:   آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان جائز اور برحق پاکستان کا حصہ ہے۔ بلوچستان کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے  ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے  گفتگو  کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ٹیچرز کو تفصیل اور  وضاحت کے ساتھ بتایا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز  کیسے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

جنرل  نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا  ہوا ہے، بلوچستان کے تمام شہری پاکستان کے برابر کے شہری ہیں، جلد وہ دن آئے گا کہ  بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنےگا۔

نام نہاد تنظیم  بی ایل اے(فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت ملتی  ہے۔ اسے انڈیا سے ٹیکنیکل مدد اور رہنمائی بھی ملتی ہے۔ پروپیگنڈا مین بھی بھارت اس کی مدد اور رہنمائی کرتا ہے۔بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ  دہشتگرد ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔

لاہور؛ وارداتوں کی ہاف سنچری کرنے والے ڈکیٹ پکڑے گئے

 پاک فوج  کے ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے ہی پاکستان کی افواج ہیں۔  افواج سے عوام،محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہےگا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ  (پی کے ایل آئی) میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کےمطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔

 تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پتے کی پتھری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا ہوں، میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے لہٰذا چاہنےوالوں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کاشف شیخ
  • تاریخ کی نئی سمت
  • دو ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، بھارتی حکومت کو سانپ سونگھ گیا
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا مؤقف لکھ کر مان لیا گیا ہے، طلال چوہدری
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو لیکر اسلامی تعاون تنظیم کے ریمارکس کو مسترد کر دیا