ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا
پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون (پی بی ایل) کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی (پی بی جی) کی صورت میں شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے۔
وزقرت خزانہ حکام نے کہا کہ اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے ذرائع میں وسعت آئے گی، پروگرام معاشی خودمختاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
Post Views: 3