جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئروزیرمریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز سمیت کابینہ نے فوری منظوری دیدی۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینیئرسٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی۔جبکہ اسموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈیویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے،پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں پنجاب کے اسپتالوں میں فرنیچراورالات کی فرامی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،جبکہ پنجاب کلین ایئر پروگرام ،مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈز کی بھی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ لاہور میں بس اسٹاپس کی اپگریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کو چلانے اور نئے سہولت بازاروں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی جرنلسٹ ہاوسنگ اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند