پنجاب حکومت کا لاہورمیٹرو بس سروس کی حالت زار کو بہتر کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پنجاب حکومت نے زبوں حالی کا شکار لاہور میٹرو بس ٹریک اور سٹیشنزکی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گا۔
دستاویزات کےمطابق 2ارب10کروڑ50 لاکھ کی لاگت سے 25 سٹیشنزکی مرمت و بحالی کی جائیگی،1ارب 70کروڑروپے کی لاگت سے تمام اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سےٹریک کی بحالی کےکام مکمل کیے جائیں گے،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پیلٹ فارم کی گرائنڈنگ اور پالشنگ کا کام کیا جائیگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہےکہ وزیراعلی پنجاب کےاحکامات پرنیسپاک نےسروے کر کے تخمینہ تیارکیا،گزشتہ دور حکومت میں عوامی منصوبےکو لاوارث چھوڑا گیا،پہلے بھی میٹرو ٹریک کی بحالی پر ڈیڑھ ارب لگایا ہے،آئندہ تمام میٹروبسوں کوبھی الیکٹرک بسوں میں منتقل کریں گے،گزشتہ دور حکومت میں عوامی منصوبےکو لاوارث چھوڑا گیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی لاگت
پڑھیں:
وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Post Views: 4