سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
مریم نواز—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کےلیے بہترین سواری ہے۔
سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہروں میں ازسرنو سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بھی بچاتی ہے، صحت مند اور محفوظ ماحول کےلیے سائیکلنگ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔