کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور پہلے سے گرفتار ہیں اور گاڑی بھی ضبط ہوچکی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں لینڈ کروزر اور بائیک سوار میں ٹکر کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی واقعے پر گارڈز کے ساتھ مل کر نوجوان پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، نوجوان کے ساتھ موجود خواتین معافی مانگتی رہیں مگر ملزم نے پھر بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف درخواست موصول ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
قبل ازیں ایک شہری نے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 31 مئی کو اتحاد کمرشل ریکوری کے لیے گیا ہوا تھا، اس دوران دیکھا کہ ایک لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل کے درمیان معمولی حادثہ ہوا۔ اس دوران لینڈ کروزر کے مالک جس کا نام وہاں پر موجود لوگوں سے سلمان فاروقی معلوم ہوا اس نے اپنے مسلح گارڈ اور ڈرائیور کے ذریعے موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ کے زور پر اپنی گاڑی میں محصور کرکے زدوکوب کیا، گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔
موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خاتون نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کی مگر گاڑی کے مالک نے دھکے دیکر دھتکار دیا، پورے معاملے کو وہاں موجود کافی لوگوں نے دیکھا اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق میں ایک شہری کی حیثیت سے رپورٹ کرنا آیا ہوں، گاڑی کے مالک سلمان فاروقی، ڈرائیور و گارڈ پر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل کو گاڑی میں محصور کرکے زدو کوب کرنا، گالم گلوچ کرنا اور دھمکیاں دینا، خاتون کو دھکے دیکر اس کی عفت میں خلل پیدا کرنے کے خلاف قانونی کاررروائی کی جائے۔
متاثرہ فیملی نے رابطہ نہیں کیا، ڈی آئی جی ساؤتھ
گرفتاری سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے، گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی جبکہ متاثرہ فیملی نے بھی رابطہ نہیں کیا مگر رابطے کی کوشش جاری ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ملزم کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، ایس ایس پی ساؤتھ
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کہنا تھا کہ معمولی حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر شخص کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلی ہیں، پولیس کی جانب سے سلمان فاروقی نامی شخص کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری نے اب تک پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس اپنے طور پر بھی موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری کو تلاش کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل سوار متاثرہ شہری سے رابطہ ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مقدمہ درج
شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 25/278 بجرم دفعہ 506بی، 354، 342، 34/504 کے تحت واقعے کے عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں سلمان نامی شخص اور اس کے ڈرائیور و سیکیورٹی گارڈ کو نامزد کیا گیا۔
بعدازاں پولیس نے پہلے ملزم کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کیا پھر ملزم سلمان فاروقی کی گرفتار بھی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کی تھانے میں موجودگی کی تصویر بھی جاری کی۔
ملزم کی حوالات میں تصویر، تالا کھلا ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
ملزم کی جو تصویر جاری ہوئی اس میں ملزم تھانے میں موجود ہے تاہم تالا کھلا ہوا ہے، یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ ملزم کو محض فوٹو سیشن کے لیے تھانے میں بند کیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان موٹر سائیکل سوار تشدد کا نشانہ سلمان فاروقی متاثرہ شہری تھانے میں پولیس نے کے مطابق ملزم کے کے خلاف کے مالک شہری کو پر بھی کے بعد
پڑھیں:
ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت بلتستان کو 60 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں ۔یہ معاونت یونین کونسل کی سطح پر ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی مدد سے تیار کردہ مائیکرو پلانز کے ذریعے کی جاتی ہے ،ان موٹر سائیکلوں کی تقسیم کا مقصد ویکسینیٹرز کی کمزور افراد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے 1978 میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان توسیعی پروگرام کے قیام کے بعد سے ویکسین سے پاکستان میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ڈیپینگ لو نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہر بچے کو زندگی بچانے والی ویکسین فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستان کے ساتھ اپنی 7 دہائیوں کی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر، ڈبلیو ایچ او ہر سال 7 ملین سے زائد بچوں اور 5 ملین مائوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔