کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد اب اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں یہ ملزم بھی نوجوان پر تشدد کرتے نظر آرہا ہے۔ اس ملزم کو فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے ڈیفنس‘ رئیس زادے کی جانب سے شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار

پڑھیں:

کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔

ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔

مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے اور اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا۔ ایک موٹر سائیکل سوار جس کا معمولی ایکسیڈنٹ ہوا، اس کے ساتھ خاتون بھی موجود تھی۔

کار سوار سلمان فاروقی نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سلمان فاروقی نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کیا۔ نوجوان کو زدوکوب کیا گیا اور گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دی گئیں۔

موٹر سائیکل سوار کے ساتھ لیڈیز نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کیں۔ گاڑی کے مالک نے لیڈیز کو دھکا دے کر دھتکار دیا۔اس معاملے کو مدعی نے اور کافی لوگوں نے دیکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کون وکیل ہے آپ کا، ملزم نے جواب دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے، ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔ نعیم قریشی نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ وکیل صفائی نعیم قریشی نے کہا کہ ملزم کو ایک دن کے لئے جسمانی ریمانڈ دے دیں۔

عدالت نے 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردی۔ عدالت نے  تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا، سائیلین نے کہا ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو، جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا
  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا سلمان فاروقی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار
  • کراچی :موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں شہری پر تشدد، بااثر شخص کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور گرفتار