پاکستان میں ایک دن میں ساتواں زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی42: پاکستان مین ایک دن میں ساتواں زلزلہ آ گیا۔
گزشتہ چھ زلزلوں کی طرح یہ زلزلہ بھی کراچی میں آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔ بہت سے لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریختر سکیل پر اس ساتویں زلزلے کی شدت3.
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
گہرائی 13کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز کراچی کی آبادی ڈیفنس سے 30 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔
زلزلہ کے جھٹکے 8:49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔