کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو بہنوں کی موجودگی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص طیش میں آگیا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہ آیا۔
متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں.
دریں اثنا پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرکے گزری تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، پولیس نے ملزم کے گارڈ، ڈرائیور اور ملازم کو پہلے گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار موٹرسائیکل سوار کو تلاش کیا جارہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملزم سلمان فاروقی تشدد کا نشانہ موٹر سائیکل سائیکل سوار ڈیفنس میں عینی شاہد کے مطابق ملزم کے کے بعد میں لے
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔