Jang News:
2025-06-04@06:58:38 GMT
مظفرگڑھ: مدرسے کے 11 سالہ طالبعلم سے زیادتی پر استاد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مدرسے کے 11 سالہ طالبِ علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبِ علم کے والد کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق استاد نے طالبعلم کو 5 روز تک مدرسے میں بند رکھا، طالبِ علم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اٹک: بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا
—علامتی تصویرضلع اٹک میں عدالت نے بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم محمد ساجد کو 14 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم نے 2023ء میں چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کی تھی۔