عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار قائدین ہمارے ہیروز ہیں، آغا راحت حسین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
مرکزی امامیہ جامع مسجد کے امام اور معروف عالم دین سید راحت حسین الحسینی نے سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہیروز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد کے امام اور معروف عالم دین سید راحت حسین الحسینی نے سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہیروز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہتے ہیں، ان کی گرفتاری ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر ہم نے آج ان کیلئے آواز بلند نہ کی تو کل سید علی رضوی کو گرفتار کیا جائے گا اور پھر آغا راحت کی بھی باری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کاظم میثم اور جاوید منوا جیسے قابل افراد آجائیں تو گلگت بلتستان کو اندازہ ہوگا کہ یہ پوسٹ کتنی مضبوط ہے لیکن اسمبلی میں ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جو عصا کے سہارے چلیں یا ڈنڈے کے ہانکنے پر چلیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پاراچنار کے معاملے پر سب سے زیادہ آواز بلند کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔