اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی معروف اداکار منیب بٹ نے اس بار سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کےلیے ایک اونٹ خریدا جو رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔
ملک بھر میں قربانی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شوبز ستارے بھی قربانی کی تیاریاں کر رہے ہیں، ایسے میں منیب بٹ نے بھی قربانی کےلیے خوبصورت اونٹ منڈی سے خریدا، مگر قربانی سے قبل ہی ایک دلچسپ صورتحال نے جنم لیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Celebrity Magazine (@celebrityxmagazine)
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا جبکہ لوگ خوف کے مارے دور بھاگتے نظر آئے۔
اسی ویڈیو کو اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن ایمن خان اور بہنوئی منیب بٹ کو ٹیگ کر کے لکھا کہ آپ کا اونٹ تو وائرل ہو گیا۔
بعدازاں منیب بٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے، جس کے باعث وہ ڈر گیا اور رسی توڑ کر فرار ہوگیا۔
اداکار نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو یہ سکھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں قربانی کے اونٹ کی خریداری، اسے گھر لانے کے مراحل اور اس سے جڑی دلچسپ یادوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قربانی کے
پڑھیں:
جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔