کراچی، 8 رکنی گروہ اسلحے کے زور پر قربانی کے 3 قیمتی جانور چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب پوش ملزمان کو سیڑھی لگا کر مکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں اور 8 رکنی گروہ نے نیو کراچی سے تین قیمتی جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے ملازم کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور سوزوکی میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب پوش ملزمان کو سیڑھی لگا کر مکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلحے کے زور پر جانور چھیننے کا یہ واقعہ 31 مئی کو صبح پونے 5 بجے محمد علی گوٹھ میں پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ شہری محمد شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ نیو کراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، لیکن پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جانور چھیننے قربانی کے کے جانور
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔