بلال قریشی نے قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی متوسط طبقے کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں فنکار بھی اس معاملے پر تبصرے کر رہے ہیں۔
اداکار بلال قریشی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔
انہوں سوشل میڈیا پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی کہ اگر قربانی کا جانور دکھاوے کیلئے لیا جائے تو قیمتیں ایسے ہی بڑھیں گی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بلال کی پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانور خرید کر انہیں صرف دکھانے کے لیے رکھنا اس عبادت کی روح کے خلاف ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ لوگ قربانی کے جانور سے زیادہ اس کے پیسے بتا کر خوش ہوتے ہیں اور دیکھنے والے بھی جانور سے زیادہ کتنے لاکھ کا لیا یہ پوچھنے کیلئے بیتاب ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں متوسط طبقہ اس مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: قربانی کے جانور کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔