عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر، اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمدعلی رندھاوا نے سی ڈی اے کی 160 الیکٹرک ایئر کنڈینشر بسوں میں روزانہ تقریبا 85 ہزارمسافروں کے سفر کرنے اور سی ڈی اے کی سہولیات پر بھرپور اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے تمام شہریوں کوجدید، آرام دہ، ماحول دوست، ایئرکنڈیشنر آرام دہ اور قابل رسائی بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے بلکہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل سفری سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے کوشاں ہے وہاں اورنج لائن 30 بسیں، بلیولائن 10بسیں، گرین لائن 10 اور ایئر کنڈیشنر الیکٹرک بسیں جن کی تعداد 160 بسوں و سبسڈی فراہم کرتی رہی ہے ان سفری خدمات کی بدولت روزانہ تقریبا85 ہزار سے زائد شہری سفر کرتے ہیں جوکہ اسلام آباد کے شہری انفسراسٹرکچر میں سی ڈی اے کی طرف سے سفری سہولیات کی بہتر سے بہترین بنانے کے عزم اور کاوشوں کا عملی ثبوت ہے۔

مزید برآں 50 روپے فی کس سفر کرایہ کے تحت عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے کو سالانہ 5 اعشاریہ12 ارب روپے کے اخراجات آرہے تھے جبکہ آمدن صرف 1اعشاریہ46 ارب روپے تھی اس فرق کو پر کرنے کیلئے سی ڈی اے کو ہر سال 3اعشاریہ66 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنا پڑتی تھی اب آج سے سے 100 روپے فی کس نئے کرایہ کے نفاذ کے بعد آمدنی2اعشاریہ33ارب روپے تک پہنچنے کاامکان ہے اس کے باوجود عوام کوبہترین ایئرکنڈیشنر ماحول دوست بسوں کے آپریشنل استحکام اور خدمات کوتسلسل کے ساتھ مستقبل میں برقراررکھنے کیلئے ہر سال 2اعشاریہ79ارب روپے کی بھاری سبسڈی جاری رہے گی کیونکہ سی ڈی اے کرایہ ایڈجسٹمنٹ شہریوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اسلام آباد کے عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی، معیاراورکوالٹی کوبڑھانے اور طویل مدت عوام کے بھروسہ اورطویل مدتی سفری استحکام کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کا ایک ضروری اقدام ہے۔ واضح رہے اضافی آمدنی براہ راست اہم بہتر سے بہترین ، آرام دہ اور ماحول دوست بسوں کی باقاعدہ دیکھ بھال، تعداد میں اضافہ، روٹس کی تعداد کو بڑھانے، انتظار کے اوقات کو کم کرنے، سروس کی بہتری، نیز تمام روٹس پر صفائی، حفاظت اور مسافروں کے سفر کے تجربہ میں منظم بہتری شامل ہیں۔ یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اس ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی سی ڈی اے عوام کیلئے سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اخراجات کا 54 فیصد سے زائد حصہ خود برداشت کرے گی جوٹرانسپورٹ کی مساوی رسائی اور شہریوں کوپائیدار سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سی ڈی ایکے پختہ عوم کی واضح علامت ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے وژن کے مطابق سی ڈی اے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات طویل مدتی قابل عمل اورجدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک تشکیل دینے کا عملی قدم ہے وہاں مسافروں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی، ٹریفک جام کوکم کرنے،ریگولر مسافروں کیلئے مختلف رعائتی پیکجز متعارف کروانے، کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کرایوں کی ادائیگی، روٹس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ الیکٹرک موبیلٹی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا مقصود ہے وہاں اسلام آباد کو ایک جدید ، آرام دہ، ایئرکنڈیشنر، جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کے امتزاج کے ساتھ ایک مثالی دارالحکومت بنانے کیلئے سی ڈی اے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سی ڈی اے جہاں اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے ایک ماحول دوست، پرسکون، بہتر اورمربوط شہر کی تعمیر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں عملی اقدامات اٹھا رہا ہے وہاں اسلام آباد کے تمام شہریوں کا سی ڈی اے کی سفری سہولیات اور تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات پر اعتماد اور تعاون کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے وہاں انہیں اس بات کا بھی یقین دلاتا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے عوام کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ 2025-26،تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان، مختلف تجاویز زیر غور بجٹ 2025-26،تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان، مختلف تجاویز زیر غور گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ وزیرخزانہ کا اپسوس صارف اعتماد سروے میں عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم یوکرین کا روسی ائیر بیس پر بڑا حملہ، 40سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی محمد علی رندھاوا سفری سہولیات کی کیلئے سی ڈی اے اسلام آباد کے ماحول دوست سی ڈی اے کی کے ساتھ ہے وہاں عوام کو کو سفر

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔

بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس

کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔

سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:

گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے

معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔

اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم