دورہ بنگلادیش: شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر باسط علی نے سوال اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر سوال اٹھادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو بنگلادیش کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
شاہین کی عدم شمولیت پر باسط علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر سوال اٹھایا "وہ ٹیم میں کیوں نہیں ہے؟" ساتھ ہی انہوں نے شاہین آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل مارچ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ پانچ مزید کھلاڑیوں کو کراچی میں 9 سے 15 جولائی تک جاری وائٹ بال کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، رضوان، شاہین، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، صفیان مقیم۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ