خیبرپختونخوا میں 14 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
دیامر اور خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں 14 تا 18 جولائی پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولائی پالس میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ خصوصی پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ کے ساتھ مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے.
مزید برآں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات بھی مکمل کروائیں۔ پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیونٹی سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔