اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قمرالاسلام اور پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی چیخیں ابھی سے آپ نے سنی ہیں، وہ (قاسم اورسلمان) ابھی آئے نہیں، ان کی پھوپھو نے صرف اعلان کیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کاکہناتھا کہ دونوں پارٹیوں کی چیخیں آسمان کو چیر رہی  ہیں، وہ میزائل ہیں تو یہ رافیل(پوری حکومت) ہیں ، یہ تباہ ہونے کے لیے تیار ہیں، وہ اپنے والد کے لیے آئیں گے ، بچے کو میزائل کہہ رہے ہیں۔
سوال کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ایل 15دو آرہے ہیں، دو رافیل گرادیں گےپر فیصل چوہدری کاکہناتھاکہ میں تو بچوں کو میزائل سے تشبیہہ نہیں دیتا، وہ لائق بچے ہیں، پاکستان میں کرپشن کے لیے نہیں ، کسی مقصد کے لیے آرہے ہیں، جن کے بارے پاکستانی سٹیزن کہا جاتا ہے، وہ یہاں پر پیسے بنانے آتے ہیں، ایک ہی ان کی پالیسی ہے کہ امیر کو نوازواور غریب کومارو۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات

"قاسم اورسلیمان دو PL-15 مزائل ہیں اور حکومت رافیل"
فیصل چوہدری کا ن لیگی رہنما کا قاسم اور سلیمان کو مزائل کہنے پر دلچسپ جواب، یہ بچوں کو مزائل سے تشبیہ دے رہے ہیں، ان کی چیخیں ابھی سے نکل رہی ہیں، فیصل چوہدری pic.

twitter.com/vsxmcH6CQd

— Malik rehan (@rehanmaliik) July 8, 2025


یادرہے کہ ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علیمہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری کا قاسم اور رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا