بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی اکثریت ضروری ہے، دو تہائی اکثریت حکومت کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی نہیں ملی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں 85 فیصد سیٹیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں، حکومت خیبر پختونخوا میں کیسے دو تہائی اکثریت لے گی؟ سمجھ سے باہر ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کے خلاف بیرونی سازش ہوتی ہے تو مقابلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، تاہم کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی۔
ملاقات کے لیے آنے والوں میں حمید پوٹھی، داوڑ کنڈی، شبیر قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما واپس روانہ ہو گئے۔