وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آج آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی بلایا ہے، ہم نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرنی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے ممبران فیلڈ میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق فیصلوں پر پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
امیر مقام نے کہا کہ گراؤنڈ پر تو یہ لوگ ہیں لہذا آزاد کشمیر کی نون لیگ کی قیادت سے مشاورت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے مشاورت
پڑھیں:
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب جمع کرائی جائیگی؟
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق—فائل فوٹووزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کب جمع کرائی جائے گی؟ اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ متبادل قائدِ ایوان کا نام پیش کرنا بھی لازمی ہے، پیپلز پارٹی نے تاحال نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔