انڈیا میں فوڈ ڈلیوری ایجنٹ نے برازیلین ماڈل کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برازیلین ماڈل کو کھانا پہنچانے کے بہانے ایک ڈلیوری ایجنٹ نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جب برازیلین ماڈل ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔
خاتون نے ایک آن لائن فوڈ ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا، جسے پہنچانے کے لیے آنے والے ڈلیوری بوائے نے نامناسب رویہ اختیار کیا، انہیں چھوا اور بدتمیزی کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے فوری طور پر شکایت درج کروائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار نوجوان کی شناخت کمار راؤ کے نام سے ہوئی ہے، جو کالج کا طالب علم اور پارٹ ٹائم ڈلیوری ایجنٹ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی:پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔