شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
اسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو گزشتہ شب ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا تھا۔انہیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد ابتدائی علاج کیاگیا۔
پی آئی سی کی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دل کی تکلیف شبلی فراز
پڑھیں:
کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل
کراچی:شہر قائد میں ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع الائیڈ بینک کے قریب ایک شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو شدید زخمی کر دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت محمد ساجد ولد محمد دین، عمر 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔