WE News:
2026-07-24@11:05:29 GMT

شبلی فراز کو دل کا دورہ، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

شبلی فراز کو دل کا دورہ، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔

قائد حزبِ اختلاف سینیٹ شبلی فراز علیل، شبلی فراز کے سینے میں شدید تکلیف،شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا،شبلی فراز کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد ابتدائی علاج کیا گیا ،ڈاکٹرز کا شبلی فراز آئندہ 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ pic.

twitter.com/gPiVROuyuM

— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) July 9, 2025

پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متفقہ قرارداد دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شبلی فراز

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز حالیہ دنوں میں متعدد سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے، جس کے باعث شدتِ کام اور دباؤ نے ممکنہ طور پر ان کی صحت پر اثر ڈالا۔

اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شبلی فراز کو

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا