قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،نبیل گبول کاطلال چودھری ، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویےپر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے،نبیل گبول نے کہاکہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،کمیٹی میں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیاگیا۔
بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شازیہ مری نے کہاکہ اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی یہ قانون سازی آگے بڑھنے نہیں دیتے،طلال چودھری نے کہاکہ آپ تحریک لائیں میں خود اس کا سامنا کروں گا، رکن پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہاکہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں،طلال چودھری نے شازیہ مری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول وزیرمملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے،نبیل گبول نے کہاکہ منسٹر صاحب، چیئرمین سی ڈی اے کا پیپلزپارٹی ممبر کی جانب لہجہ بہت تلخ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
پی پی رہنما نے کہاکہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیر مملکت کے لہجے اور رویے کے خلاف کمیٹی اجلاس سے بائیکاٹ کرتا ہوں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے طلال چودھری نبیل گبول شازیہ مری نے کہاکہ
پڑھیں:
حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے، حیسکو چیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے صارفین کے تعاون سے حیسکو کی ریکوری میں مذید 10 فیصد اضافہ اور لائن لاسز میں 3 فیصد کمی خوش أئند ہے جبکہ کوالٹی اف بلنگ میں 8 فیصد اور شکایات میں 14 فیصد بہتری آئی ہے وہ معروف سماجی شخصیت محمدنوید شیخ سے گفتگو کررہے تھے فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و عملہ حیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس کے خاتمہ کے لئیے علاقہ کی سطح پر کاروائیوں اور صد فیصد ریکوری کی وصولی جاری ہے حیسکو چیف نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنے اور بجلی کی تسلسل سے فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لییے کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں صارفین کے مسائل بروقت حل کئیے جارہے ہیں حیسکو چیف نے کہاکہ صارفین کی سہولت کے لئیے قاسم اباد میں فیسیلٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں حیسکو عملہ صارفین کی خدمت کے لئیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس موقع پر نوید شیخ نے حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کی کی کاؤشوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ آپ قیادت میں حیسکو کی کارکردگی قابل ستائش ہیں ۔