UrduPoint:
2025-09-17@23:42:02 GMT

اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)پتوکی اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی ۔ملزم نے لڑکے کی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ڈی پی او قصور کا نوٹس ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ مدینہ کالونی کے رہائشی تنویر کے 15سالہ بیٹے عبداللہ کو اوباش ملزم خرم ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں پر ملزم نے لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ملزم نے متاثرہ لڑکے کی برہنہ ویڈیو فلم بنالی ملزم موقع سے فرار ہوگیا متاثرہ لڑکے کی برہنہ ویڈیو فلم سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں نے فوری طور پر نوٹس لیا پولیس نے ملزم خرم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی پولیس رانا سجاد اکرم نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ ایسے ملزمان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ملزم کو بہت جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم کی

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
  • بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی: بچے بچیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کے بارے میں علاقہ مکین کیا کہتے ہیں؟
  • صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی