وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ کور کمانڈر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مبارک باد دینے آئے تھے، ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔

کور کمانڈر وزیراعلی سیکرٹریٹ مبارک باد دینے آئے تھے ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ ہمارا موقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا، عمران خان کا موقف ہے۔ میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں میرے آفس میں چیف سیکرٹری ہو کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے صوبائی معاملات… pic.

twitter.com/nL66gVFECW

— PTI (@PTIofficial) October 28, 2025

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارا مؤقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں، میرے دفتر میں چیف سیکریٹری، کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے، جن سے صوبائی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس سے بھی بات ہوگی اس میں مؤقف میرا وہی ہے وہی رہے گا جو میرے لیڈر عمران خان کا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز

سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا ہے، تاہم ابھی تک انہوں نے کابینہ تشکیل نہیں دی۔ آج ایک بار پھر وہ عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل سہیل آفریدی عمران خان کور کمانڈر پشاور ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل سہیل ا فریدی کور کمانڈر پشاور ملاقات وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز کور کمانڈر پشاور سہیل ا فریدی نے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن