آئی فون میں نئی اپڈیٹ: ’برہنہ‘ ویڈیو کالز ناممکن بنا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 26“ (iOS 26) میں جہاں کئی دیدہ زیب اور جدید فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، وہیں ایک غیر متوقع اور متنازع فیچر نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، اگر فیس ٹائم (ویڈیو کال) کے دوران کسی صارف کے جسم پر کپڑے نہ ہوں، تو سسٹم کال کو خودکار طور پر روک دے گا۔
یہ فیچر دراصل ایپل کی نئی ”فیملی سیفٹی ٹولز“ کا حصہ ہے، جو بنیادی طور پر بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق، یہ فیچر فیس ٹائم پر برہنگی کی صورت میں ویڈیو کو بلر کر دیتا ہے، اور اگر برہنہ تصاویر کسی بچے کو بھیجی جائیں، تو سسٹم انہیں روک لیتا ہے۔
تاہم، ”iDeviceHelp“ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی او ایس 26 بیٹا ورژن میں یہ فیچر صرف بچوں تک محدود نہیں، بلکہ تمام فیس ٹائم صارفین پر لاگو ہو رہا ہے۔ تجربات کے دوران، جیسے ہی کسی کال میں برہنگی کا انکشاف ہوا، ویڈیو اور آڈیو دونوں فیڈز کو فوراً روک دیا گیا اور اسکرین پر وارننگ ظاہر ہوئی۔ اس کے بعد صارفین کو دو آپشنز دیے گئے: یا تو کال جاری رکھیں، یا اسے ختم کریں۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام تجزیہ ڈیوائس پر موجود مشین لرننگ ماڈلز کے ذریعے ہوتا ہے، اور کوئی بھی تصویر یا ویڈیو کمپنی کے سرورز پر نہیں بھیجی جاتی، تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بالغ صارفین پر بھی یہ پابندیاں عائد کرنا ڈیجیٹل سنسرشپ اور نگرانی کی ایک نئی مثال بن سکتی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر بالغ صارفین پر لاگو ہونا کسی غلطی کا نتیجہ ہے یا یہ آئی او ایس 26 کی نئی پالیسی کا حصہ ہے۔ ایپل نے اس بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، صارفین کو مزید ریلیف دینگے: وزیر توانائی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکائونٹ دیا جا رہا ہے۔ ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ سٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے۔ جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آئوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آئوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو گرڈ میں الگ سے کوئی فالٹ آیا ہو۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ جامشورو گرڈ کا کے الیکڑک کے ساتھ تو کوئی تعلق ہی نہیں ہے،کے الیکٹرک کا بجلی کا سارا نظام بالکل الگ ہے۔ کے الیکٹرک اب نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بحلی لے سکتی ہے، مہنگی بجلی اور زیادہ بلوں کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی میں گونج رہی، رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی، کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بجلی کنکشن نہیں ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کئی سوسائیٹیاں 50 سالوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں ہے۔ ایسی جگہوں پر بجلی چوری ہو رہی ہے۔ ایک میٹر ساتھ 10 کنڈے ہوتے ہیں، اس پر وزیر توانائی نے کہا کہ ہاؤسنگ میں کنکشن تب لگتے ہیں جب وہاں کی مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے۔ مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے تو ہم کنکشن دینے کے پابند ہیں، ہم اس سے پہلے ایک اتھارٹی کا رول کیسے ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ میرے لیے کنکشن دینا بہت آسان ہے۔ اس سے بجلی زیادہ استعمال ہو گی۔ زیادہ بجلی استعمال ہوگی تو بجلی کے ریٹ کم ہو جائیں گے۔ بجلی کی قیمت اس لیے ہی زیادہ ہے کیونکہ بجلی کا استعمال کم ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس لیے سوسائیٹیوں میں کنکشن دیں تاکہ استعمال بڑھے، وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ یہ بجلی کے محکمے کا تو فائدہ ہے لیکن قومی نقصان ہے۔ اتھارٹیز سے ڈیمانڈ نوٹس بھجوا دیں ہم کنکشن لگا دیں گے، 500 ارب کی بجلی چوری نہیں ہے، بجلی چوری 250 ارب سالانہ ہے۔ رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ باقی بلوں میں ریکور نہ ہونے والی رقم ہے۔ ملک انور تاج نے کہا کہ 200 یونٹ اور 201 یونٹ کا معاملہ آجکل لوگوں میں زیر بحث ہے۔ ملک انور تاج نے 200 اور 201 یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایجنڈہ شامل کیا جائے کہ ایک یونٹ کے فرق پر بل اتنا کیوں بڑھ جاتا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ لائف لائن والے صارفین کو 200 یونٹ تک 5000 روپے بل آتا ہے، جیسے ہی 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے۔ ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک وہ پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا، کم از کم اسی مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں، چھ ماہ کیلئے کیوں؟۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔