data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو: گوگل کا نیا اے آئی پلیٹ فارم  جیمینائی تیزی سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے اور اس نے مقبولیت کے میدان میں اپنے سب سے بڑے حریف اوپن اے آئی کے  چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خاص طور پر امریکا اور برطانیہ میں آئی فون صارفین کے لیے جیمینائی کی نئی امیج ایڈیٹنگ خصوصیات نے دھوم مچا دی ہے، جس کے بعد یہ ایپل کی ٹاپ فری ایپس کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگست کے آخر میں گوگل نے جیمینائی 2.

5 فلیش امیج ماڈل نینو بنانا متعارف کرایا، جو تیزی کے ساتھ مقبول ہوا۔ صرف دو ہفتوں کے اندر صارفین نے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے 50 کروڑ سے زیادہ تصاویر تیار کیں، جو اس کی کامیابی اور صارفین کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی تیزی سے پذیرائی حاصل کرنا گوگل کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین اب اے آئی پر مبنی تخلیقی سہولیات کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔

فیچر کے لانچ کے بعد امریکا میں جیمینائی نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی ایپ  تھریڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانیہ میں بھی یہی رجحان دیکھنے کو ملا جہاں جیمینائی نے نہ صرف چیٹ جی پی ٹی بلکہ مشہور شاپنگ ایپ  ٹی مو کو بھی مقبولیت کی دوڑ میں مات دے دی۔

یہ صورتحال گوگل کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس کے ذریعے کمپنی نے ثابت کیا ہے کہ وہ اے آئی کی دوڑ میں اپنے حریفوں سے پیچھے نہیں بلکہ کئی پہلوؤں میں آگے ہے۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو گوگل نے اپنی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ جیمینائی کا نیا امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل  اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جن کا تصور بھی حریف کمپنیاں ابھی نہیں کر پا رہیں۔

اس دعوے کے بعد صارفین کے عملی ردِعمل نے گوگل کے اعتماد کو درست ثابت کیا اور ایپ مارکیٹ میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔

یہ بات واضح ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں مقابلہ دن بہ دن سخت ہوتا جا رہا ہے اور ہر نئی جدت صارفین کے انتخاب کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

فی الحال گوگل جیمینائی کا نیا فیچر اس دوڑ میں سب سے نمایاں ہے اور آنے والے دنوں میں دیکھنا یہ ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی یا دیگر حریف کمپنیاں اس کا جواب کس طرح دیتی ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔

ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • واٹس ایپ صارفین کےلیے تھریڈز ریپلائی فیچر کی آزمائش
  • وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • گوگل جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • اسٹارلنک کی سروس میں خلل، امریکا میں ہزاروں صارفین متاثر