صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-4
کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو(inDrive)، نے ایباکس کے ساتھایک ااسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ ایباکس، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (BPO) میں ابھرتا ہوا عالمی رہنما ہے، اس شراکت داری کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اشتراک ایباکس آؤٹ سورسنگ کی جدید کسٹمر سپورٹ آپریشنز میں مہارت کو ان ڈرائیو (inDrive) کے جدید پیئر ٹو پیئر رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ لاکھوں صارفین کے لیے ایک ہم آہنگ، فعال اور انتہائی ذمہ دارانہ سروس فراہم کی جا سکے۔ یہ اتحاد خدمت کے اعلیٰ معیار، عملی کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کی پائیدار راہ ہموار کرتا ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کے آغاز کے موقع پر، دستخط کی تقریب میں ان ڈرائیو( inDrive ) اور ایباکس کی سینئر قیادت لاہور کے شاہین کمپلیکس میں واقع ایباکس گلوبل ڈلیوری سینٹر میں جمع ہوئی۔اس موقع پر ان ڈرائیو (inDrive) کے عالمی وژن اور علاقائی موجودگی کی نمائندگی کرتے ہوئے، کنٹری ہیڈ اویس سعید، ڈپٹی ہیڈ آف سپورٹ شادی ابراہیم ، اورسپروائزر آندرے بیسونوف ، اہم ٹیم ممبران کے ہمراہ شریک ہوئے تاکہ جدت اور مشترکہ ترقی کے عزم کو مزید پختہ کر سکیں۔ ایباکس کی جانب سے، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہریار رفیق اور نائب صدر آپریشنز نے شراکت داری کا باضابطہ آغاز کرنے کے لیے شمولیت اختیار کی، جو صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے اور آپریشنل ایکسیلینس کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شراکت داری کا ان ڈرائیو صارفین کے
پڑھیں:
آزادکشمیر میں پچھلا الیکشن ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے ہرایا ، بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے، کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔