ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے پر این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز اور دیگر افسران کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف " ڈکی بھائی" کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسران نے یوٹیوبر کی فیملی سے 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، تفتیشی افسر شعیب ریاض نے 60 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے فراہم کی۔ اس کے بعد شعیب ریاض نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ کرانے کے لیے مزید 30 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شعیب ریاض نے 50 لاکھ روپے اپنے فرنٹ مین کو ایک کار شو روم کے مالک کے پاس رکھوائے، جبکہ 20 لاکھ روپے خود اپنے پاس رکھے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو اس رقم میں سے 5 لاکھ روپے دیے۔ مقدمہ میں ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں نو این سی سی آئی اے افسران کا ذکر کیا گیا ہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ان افسران میں چوہدری سرفراز، زاور احمد، علی رضا، شعیب ریاض، یاسر رمضان، مجتبیٰ ظفر اور محمد عثمان شامل ہیں، جو کچھ دنوں سے لاپتہ تھے۔ آج ایف آئی اے نے چھ این سی سی آئی اے افسران کو گرفتار کیا، جن کے وکیل نے لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دائر کی، جس میں افسران کی فوری پیشی کی استدعا کی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد سے نہ اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی اور نہ ہی ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی گئی، جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے، مگر انہیں روکا گیا اور ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ہدایت دی جائے کہ وہ افسران کو فوراً عدالت میں پیش کرے تاکہ انصاف اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کو گزشتہ ماہ مختلف تنازعات کی بنا پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور انہیں اسلام آباد ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے چوہدری سرفراز ایف آئی آر لاکھ روپے شعیب ریاض کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔