روینہ ٹنڈن جہاز میں شردھا کپور کی خفیہ ویڈیو بنانے پر پھٹ پڑیں، ویڈیو کس نے بنائی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن دوران پرواز اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ کی بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو پر برس پڑیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی جسے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے بنایا گیا، اس میں دیکھا گیا کہ شردھا اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کررہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات کررہے ہیں، اس دوران شردھا اپنا فون راہول کو دکھاتی ہیں، کریو ممبر پہلے مسکرائی اور پھر فون کا کیمرہ ان دونوں کی جانب کردیا، ویڈیو کے اختتام پر کیمرہ شردھا پر زوم کیا گیا۔
انڈیا فورمز کی جانب سے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے لکھا عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ریکارڈنگ کے لیے رضا مندی لینا ضروری ہے، عملے کے ارکان سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایسا کریں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی کریو کی اس حرکت پر سخت تنقید کی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں انگلی کے مسئلے کے باعث سرجری کروانا پڑی، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔
میرب علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ بار بار لاک ہو جاتی تھی، جس کے باعث روزمرہ امور انجام دینا مشکل ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے انہیں صحت مند قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں آرتھوپیڈک سرجن نے مکمل معائنے کے بعد سرجری تجویز کی۔
میرب علی کے مطابق انہیں توقع تھی کہ یہ ایک معمولی اور مختصر نوعیت کا آپریشن ہوگا، لیکن سرجری ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوئی۔ یہ آپریشن کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران اپنی ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagramاداکارہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں، جبکہ ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
شوبز شخصیات میں مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد فنکاروں نے میرب علی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آرام کرنے اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انگلی پر مزید دباؤ نہ پڑے۔
بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت بعض اوقات کھیلوں یا ہاتھوں کے مسلسل استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔