ٹی وی اور تھیٹر کی مشہور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

اس افسوسناک واقعہ کا انکشاف 8 جولائی (منگل) کو ہوا جب عدالتی حکم پر بیلف کی جانب سے فلیٹ کا دروازہ کھولا گیا،اندر سے شدید بو آنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اندر سے ناقابلِ شناخت حالت میں اداکارہ کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور مکمل طور پر گل چکی ہے، لاش کی شناخت حمیرا کے موبائل نمبر اور نادرا ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اداکارہ کے اہلِ خانہ سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ گزشتہ سات برسوں سے کراچی میں تنہا مقیم تھیں۔ سال 2000 میں انہوں نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا اور ’احسان فراموش‘ اور ’گرو‘ جیسے ڈراموں میں معاون کردار نبھائے۔

حمیرا کا اصل میدان تھیٹر تھا، جہاں وہ 40 سے زائد اسٹیج ڈراموں میںاپنی پرفارمنس دکھا چکی تھیں۔ تھیٹر کے ساتھ ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتی تھیں۔

حمیرا نے نجی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو ”تماشہ“ میں بھی شرکت کی اور انہیں اصل شہرت بھی وہیں سے ملی، جہاں ان کی تند و تیز گفتگو اور جھگڑے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے رہے۔

اگر حمیرا کے انسٹاگرام ہینڈل کا جائزہ لیا جائے تو ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کی ہے۔ اس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہوگئیں۔ جبکہ اس سے پہلے وہ مستقل طور پر ماڈلنگ، ورک آؤٹ، اور نجی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔

ایک خاص پوسٹ 12 مئی 2024 کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ اور ایک کمسن بچی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسی پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم اس بچی کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

View this post on Instagram

A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)


اداکارہ کے ایک پڑوسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملتی جلتی نہیں تھیں، ان کے پاس اپنی کوئی ذاتی گاڑی بھی نہیں تھی۔

اداکارہ کے پڑوسیوں یا اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی گمشدگی کی اطلاع نہ دینا بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ان کے اہلِ خانہ موجود تھے تو کئی روز تک رابطہ نہ ہونے پر کوئی کارروائی کیوں نہ کی گئی؟

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ نے کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر مالکِ مکان نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر ہی فلیٹ کھولا گیا جہاں یہ افسوسناک انکشاف ہوا۔

حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

بھارتی پوسٹ آفس عملے کی پارسل ڈیلیوری، عوام حیران رہ گئے

ایک مسافر کے کیمرے میں قید ویڈیو میں انڈین پوسٹ کے عملے کو ریلوے ٹریک پر پارسل پھینکتے ہوئے دکھایا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟

ویڈیو میں ایک شخص ہنسنے کو روکتے ہوئے عملے کو قطار در قطار پارسل پھینکتے دیکھتا ہے اور اسے ریکارڈ کرتا ہے۔

مسافر نے کہا کہ انڈین پوسٹ کا کام پارسل کی بروقت اور محفوظ ڈلیوری ہے لیکن اس طرح ٹریک پر پھینکنے کا عمل انتہائی صدمہ دہ ہے۔

ویڈیو میں مسافر نے خطرے کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ان میں سے کچھ پارسل مہنگی چیزیں، جیسے نئے اسمارٹ فون بھی ہو سکتے ہیں۔ اس نے عملے کے بے احتیاط رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انڈیا پوسٹ کی جانب سے ویڈیو پر ردعمل میں کہا گیا کہ ہم اس ویڈیو میں دکھائے جانے والے واقعے پر مخلصانہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ معاملے کو نوٹس میں لیا گیا ہے اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بوتل کو لفافہ، سمندر کو پوسٹ بکس بنانے والے حساس افراد کے خوبصورت پیغامات

ڈاکخانے کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام مراسلات کے محفوظ ہینڈلنگ کے لیے پرعزم ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عملے کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raja Pansari (@rajapansari_aa)

دوسرے نے کہا کہ یہ نگرانی کی کمی اور سخت سزا نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

یہ واقعہ انڈین پوسٹ کے عملے کی بدانتظامی اور سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑھتی ہوئی حساسیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین پوسٹ بھارتی ڈاکیے ڈاکخانہ

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمشنر کی انتخابات ملتوی کی خبروں کی تردید
  • اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہارجائوں گی
  • پنجاب کا غیر منصفانہ بلدیاتی ایکٹ مسترد کرتے ہیں، حمیرا طارق
  • انسٹاگرام نے ہیش ٹیگز کی حد محدود کرنے کا تجربہ شروع کردیا
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
  • مشکل تجربات نے مجھے مضبوط بنایا، مادھوری
  • امریکا اور بحرین کا مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح
  • بھارتی پوسٹ آفس عملے کی پارسل ڈیلیوری، عوام حیران رہ گئے