پشاور میں فرار کی کوشش کے دوران ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں سے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہ اس کوشش میں ناکام رہا، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کو قابو کرنے کے لیے گاڑی میں موجود سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار نے اس کو ہاتھ سے پکڑا تو وہ شخص سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے اسے گھسیٹے جانے کا واقعہ پیش آیا۔(جاری ہے)
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار کو معطل کرکے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا، واقعے سے متعلق ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ شہری کی جانب سے موڑ کے دوران گاڑی کی رفتار کم ہونے پر گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی گئی، مذکورہ شخص جواد کی جانب سے مزاحمت کرنے کے دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار کا موبائل فون گر کر ٹوٹ گیا اور اس کے ہاتھوں پر چوٹیں بھی آئی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور سے گھسیٹے کے دوران نے والے گاڑی سے کی کوشش شہری کی
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘
https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link
سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ پوری پاکستان نے عمر کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اس کیلئے دعا کی۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ بےحد تکلیف میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔