Express News:
2025-07-09@14:26:35 GMT

بنوں؛ تھانے اور گھر پر ڈرون سے حملہ، خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

پشاور:

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔

ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور‘ آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا کہ کتے نے اس پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

آوارہ کتیکی بچے پر حملے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں بچے پر کتے کے حملے کو دیکھا گیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود شہری نے بچے کو کتے سے بچایا اور اسے اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • روس کی طرف سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
  • خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
  • بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان  
  • خیبرپختونخوا: بنوں میں 2 ڈرون حملے، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی، عوام میں خوف و ہراس
  • لاہور‘ آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کردیا
  • بنوں: تھانہ ہوید کی حدود میں ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق
  • اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ
  • گوجرانوالہ: 5 ملزمان حوالات توڑ کر تھانے سے فرار