واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے جا رہے ہیں، اور روسی صدر کی جانب سے بہت خوش اخلاقی دکھائی جاتی ہے لیکن وہ صرف دکھاوے پر مبنی ہوتی ہے

صدر ٹرمپ نے روس کے خلاف سینیٹ میں زیر غور ایک سخت پابندیوں کے بل کی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بل پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

یہ بل ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم (جنوبی کیرولائنا) اور ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل (کنیکٹی کٹ) نے پیش کیا ہے، جس کے تحت روس سے تیل، گیس، یورینیم اور دیگر مصنوعات خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد اضافی محصولات (ٹیکس) عائد کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی روس-یوکرین جنگ کو ایک دن میں ختم کر دیں گے تاہم ان کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ : اسرائیلی حملے جاری‘ مزید 105فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ /تل ابیب /دوحا /قاہرہ /بیروت /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن) اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 105 فلسطینی شہیداور356 زخمی ہوئے۔ یومیہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 105شہدا اور 356زخمی لائے گئے۔ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں تک امدادی اور شہری دفاع کی ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے 2 امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید اور 4831 زخمی ہو چکے ہیں۔جنگ بندی کی بات چیت کے دوران بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جاری بمباری کے دوران پیر کو مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے، مرنے والوں میں امدادی مرکز کے باہر جمع ہونے والوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، جب کہ 40 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے مزید 40 سے زاید افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ شہر میں ایک کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے نے تباہی مچا دی، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اس حملے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ایک عینی شاہد اور بے گھر فلسطینی خاتون ام وسیم نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی زخمی ہو گئے ہیں، اور ان کا بیٹا شہید ہو گیا ہے، میری بہن اور بھانجی آئی سی یو میں ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وفد مذاکرات میں شریک ضرور ہوا لیکن حتمی معاہدے کے لیے ضروری اختیارات کے بغیر آیا جس کی وجہ سے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ حماس کے تازہ مطالبات اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہیں تاہم پھر بھی انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم قطر بھیجی۔چند روز قبل حماس نے قطر اور امریکا کی طرف سے پیش کیے گئے نئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ معاہدے پر مثبت ردعمل دیا تھا، جس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔برکس نے غزہ کی پٹی کو ’مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ‘ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جائے۔ ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق برکس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، بشمول آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا۔رکن ممالک نے اسرائیل کے جاری حملوں اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔برکس ممالک نے کہا کہ ’ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں، اسرائیلی افواج کی غزہ پٹی اور دیگر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل واپسی ہو، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں قید تمام مغویوں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور انسانی امداد کی مسلسل، آزادانہ اور بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘۔اس اتحاد نے اقوامِ متحدہ میں ریاستِ فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت اور 2 ریاستی حل سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ بھی کیا۔ اسرائیل نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف پھر حملے کیے ہیں، جن میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حوثی شدت پسندوں نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی طرف کم از کم 3 بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے ایک کو کامیابی کے ساتھ روک لیا گیا تھا۔اسرائیل نے حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ، رش عیسا، صلیف بندرگاہوں اور راس کاناتب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے گلیکسی لیڈر نامی ایک کارگو جہاز پر بھی حملہ کیا، جسے حوثیوں نے نومبر 2023ء میں قبضے میں لے لیا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے ان حملوں کو آپریشن بلیک فلیگ کا حصہ قرار دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرتے رہیں گے، اور اگر وہ اسرائیل کی طرف ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغنا جاری رکھتے ہیں تو مزید حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیل نے غزہ اور یمن کے بعد دوبارہ لبنان کے شمال، مشرق اور جنوب کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کر دیے۔ نجی ٹی وی نے لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع بودای کے نزدیک فلاوی کے پہاڑی علاقے پر بمباری کی، 3 حملے بودای کے پہاڑی علاقوں پر کیے گئے۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمالی لبنان کے ضلع عکار میں کفرملکی کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گی‘ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے التفاح میں بھی حملے کیے۔ یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب جانے والے مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان بیان اپنے میں کہا کہ مال بردار بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں، 3 ڈرون اور 2 ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا جانے سے ایک روز پہلے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر غزہ کے لیے جنگ بندی معاہدے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کرانے میں ضرور مددگار ثابت ہوں گے‘ نیز غزہ سے حماس کے خطرے کو ختم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن روانہ ہونے سے پہلے اسرائیلی نشریاتی ادارے کے توسط سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس امداد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے‘ امریکا نے اس نئے انتظام کی حمایت کی، جبکہ اقوام متحدہ نے اس پر تنقید کی ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سنگین غلطی ہے جو حماس کے مفاد میں جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دیدی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برکس تنظیم کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عاید کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کر دیے جائیںگے۔اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر پہنچ چکے ، وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ترکیہ کی ’انادولو‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی گروپوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے فری، فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر ’اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو‘، ’فلسطین زندہ باد‘ اور ’مطلوب: نیتن یاہو‘ تحریر تھا۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب واقع گاؤں الدحیشہ میں فلسطینی نیوز ایجنسی معان کے چیف ایڈیٹر ناصر اللحام کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

غزہ، اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں اور بمباری میں زخمی ایک بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے

 

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک کے بعد پی سی بی سے مزید دو مینٹورز کون الگ ہوئے؟
  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات
  • ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا
  • ‘یوکرین کے بارے میں بکواس کر رہا ہے‘، ٹرمپ روسی صدر پر برہم، مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان
  • پیوٹن سے ناخوش امریکی صدر کا روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
  • ٹرمپ کا عندیہ: ایران پر عائد امریکی پابندیاں جلد ہٹائے جانے کا امکان
  • غزہ : اسرائیلی حملے جاری‘ مزید 105فلسطینی شہید
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت بنانے پرتنقید ، مضحکہ خیزقرار