کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان شاہد رند نے بغیر تحقیق کے پریس ریلیز جاری کی اور ہمارے محکمے کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس ریلیز پر سوالات اٹھاتے ہوئے شاہد رند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ سردار کھیتران کا کہنا ہے کہ ترجمان نے بغیر تحقیقات کے ہمارے خلاف اسکینڈل کھڑا کیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مانگی ڈیم منصوبے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو سرکاری گاڑی کہہ کر متعلقہ پروجیکٹ کے اہلکاروں کو برطرف کر دیا، جبکہ پروجیکٹ میں استعمال گاڑیوں کی خریداری 2017 میں کی گئی تھی۔ جی بی بی 938 گاڑی 2023 کی ہے، جس پر اسکینڈل بنایا گیا وہ گاڑی یہاں موجود ہے۔ گاڑی کا ٹریکر ریکارڈ موجود، مذکورہ گاڑی کوئٹہ میں ہی پائی گئی۔ سردار کھیتران نے کہا کہ معاملے کو اس حد تک اسکینڈلائز کیا گیا جیسے پاکستان اور بھارت میں جنگ ہو۔ پروجیکٹ سے جڑے اہلکاروں کو اسکینڈل کی بنیاد پر برطرف کر دیا گیا۔ سردار کھیتران نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو سیکرٹریز یہاں خدمات انجام دے کر گئے، کیا ان کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بغیر تحقیق و تفتیش ہمارے محکمے کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پریس کانفرنس کا مقصد حقائق پیش کرنا اور غلط بیانی کی تردید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس کی موجودگی ایک عام جرم ہے، ہمارے محکمے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے ترجمان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ترجمان نے وزیراعلیٰ کی اجازت سے پریس کانفرنس کی؟ اگر نہیں تو ترجمان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ عجلت میں فیصلے نہیں، گراؤنڈ پر تحقیقات ہونی چاہئے۔ اگر میرے خلاف انکوائری نکلی تو سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔ اگر ایسا ہے تو ایس ایس پی ٹریفک کو اصول طے کرنے کا کہا جائے کہ فیملی کا دوسرا فرد سرکاری گاڑی نہ چلائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترجمان اور ایکشن لینے والے اے سی ایس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ حکومتیں اصولوں سے چلتی ہیں، یکطرفہ فیصلوں سے نہیں چلتیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خلاف کارروائی سردار کھیتران پریس کانفرنس کھیتران نے کہ ترجمان نے کہا کہ شاہد رند

پڑھیں:

دادو کا رہائشی اہلیہ کیخلاف پریس کلب پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی عزیز اللہ شینو نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے مبینہ جھوٹے الزامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ ناہید قریشی ٹک ٹاک بنا رہی ہیں اور مجھ پر ٹک ٹاک نہ بنانے اور اخراجات ادا نہ کرنے کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے حیدرآباد کی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کےسربراہان وکمانڈرز کیخلاف گھیرا تنگ
  • بلوچستان: بیرونِ ملک دہشت گرد قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس، خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ 
  • اہلیہ کے مبینہ جھوٹے الزامات کیخلاف شوہر پریس کلب پہنچ گیا
  • دادو کا رہائشی اہلیہ کیخلاف پریس کلب پہنچ گیا
  • آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر
  • وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ کے مالک کی ٹارگٹ کلنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ کے مالک کی  ٹارگٹ کلینگ کی ویڈیو سامنے آگئی